ابنا: افغانستان کے صدر حامد کرزئي کے دفتر سے جاري ہونے والے بيان ميں کہا گيا ہے کہ افغانستان کي قومي سلامتي کونسل نے اپنے ہنگامي اجلاس ميں نيٹو کے حاليہ حملے کي شديد مذمت کي ہے جس ميں ايک حاملہ خاتون ہلاک اور اس کے چار بچے زخمي ہوگئے ہيں-
نيٹو کے حکام نے دعوي کيا ہے کہ صوبہ پکتيکا کے علاقے گرديز ميں ہونے والے اس شبانہ حملے ميں ايک طالبان ليڈر کو نشانہ بنايا گيا ہے تاہم افغان حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے ميں صوبے ميں انسداد منشيات کے ايک افسر کے گھر کو نشانہ بنايا گيا ہے- دوسري جانب اطلاعات ہيں کہ مغربي افغانستان ميں دو خودکش حملہ آور دھماکہ خيز مواد کے وقت سے پہلے پھٹ جانے کے نتيجے ميں ہلاک ہوگئے ہيں-
افغان وزارت داخلہ کے مطابق يہ حملہ آور صوبہ فراہ ميں دہشتگرانہ کاروائي کرنے کي کوشش کر رہے تھے-
.......
/169